حکومت نے پٹرولیم مںصوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کر دیا، اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا
پٹرول پہ 6 روپے 29 پیسے پٹرولیم لیوی میں اضافہ ، ڈیزل پہ 8 روپے سات پیسے , مٹی کے تیل پہ 4 روپے 29 پیسے اضافہ کر دیا گیا
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کیے جانے سے عوام فی لیٹر 9 روپے سے زائد کے فائدے سے محروم رہ گئے۔ اگر پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کیا جاتا تو،ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد، پٹیرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے سے زائد، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے سے زائد جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی تھی۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کا اطلاق 16 ستمبر سے کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اب ایک ماہ کی بجائے 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے غور کیا جاتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے یکم ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔ اوگرا نے سفارش کی تھی کہ یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جائے، تاہم اس سمری کو وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔